روشنی کی تلاش

 اس کتاب کو نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی طرف سے تحریکِ پاکستان سے متعلق بچوں کی کتب میں سے بہترین کتاب کا انعام ملا

علامہ اقبال کی بچوں کے لیے نظموں کا تجزیہ، تاریخی معلومات اور نصاب سازی کے لیے تجاویز

بانگِ درا میں جن نظموں پر علامہ اقبال نے 'بچوں کے لیے' کا ذیلی عنوان درج کیا وہ بانگِ درا کے حصہ اول میں ایک خاص ترتیب کے ساتھ اکٹھی ہیں۔ اُس ترتیب میں پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی کردار کی سرگزشت ہے جس کی خودی پہلے مکھی کی طرح ہے جسے مکڑے یعنی شیطان سے خطرہ ہے۔ پھر گلہری، بکری، بچہ، جگنو وغیرہ اُس کے سفر کے مراحل ہیں۔ نظموں کی ترتیب یہ ہے: ایک مکڑا اور مکھی، ایک پہاڑ اور گلہری، ایک گائے اور بکری، بچے کی دعا، ماں کا خواب، پرندے کی فریاد۔

ان نظموں کے باہمی ربط کی طرف سب سے پہلے خرم علی شفیق کی کتاب 'انداز محرمانہ' میں توجہ دلائی گئی تھی۔ اُس کے بعد مصنف کو رکشاپس کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں میں اور بیرونِ پاکستان بھی یہ خیالات پیش کرنے کا موقع ملا اور خاصی پذیرائی ہوئی چنانچہ اب ایک مکمل کتاب کی صورت میں پیش کیے جا رہے ہیں۔  

ابواب
سب کے لیے
بچوں کے لیے
ماہرین کے لیے
اساتذہ کے لیے
شائع کردہ اقبال اکادمی پاکستان، ۲۰۱۰