رانا پیلس

ابن صفی کی دنیا میں رانا پیلس وہ عمارت ہے جو پراسرار کرداروں کے استعمال میں رہتی ہے چنانچہ اُن کے ناولوں سے انتخاب کے دوسرے مجموعے کا یہی نام رکھا گیا۔ 

یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے۔ حیرت نامہ میں ابن صفی کے جاسوسی ناولوں سے ایسے واقعات جو آپ کو حیرت میں مبتلا کر دیں۔ اُردو میں ان سے زیادہ چونکا دینے والی چیزیں شاید ہی کبھی لکھی گئی ہوں۔ کردارنامہ میں ابن صفی کے مخصوص کرداروں سے ملیے۔ فریدی، حمید، قاسم، عمران، روشی، سِنگ ہی، تھریسیا اور دوسرے کردار جو برصغیر کی کثیر آبادی کے خوابوں میں ہمیشہ کے لیے آباد ہو چکے ہیں۔ اور سیاحت نامہ میں ابن صفی کے ہردلعزیز کرداروں کے ساتھ دنیا گھومیں: مصر، کیریبین، امریکہ، جنوبی امریکہ، انگلستان، اسپین، مشرقِ وسطیٰ، یونانی دنیا، ایران، اٹلی، افغانستان اور افریقہ۔ شاید آپ محسوس کریں کہ آپ اِن معاشروں کے باطن میں بھی جھانک رہے ہیں۔

ابواب

پہلا حصہ: حیرت نامہ
پہاڑوں کی ملکہ، پرہول سناٹا، خوفناک تجربے، پراسرار عورت، دو نقاب پوش، آسیب، اجنبی، سمرال، آدھا تیتر، درندہ بلیک باس، علامہ دہشتناک، سانپ کا نشہ، موجی بابا
دوسرا حصہ: کردار نامہ
احمد کمال فریدی، انور، رشیدہ، قاسم رضا، سِنگ ہی، روشی، جولیانا فٹزواٹر، ایکس ٹو، تھریسیا، نیلم، ساجد حمید، جوزف، علی عمران، اُستاد محبوب نرالے عالم
تیسرا حصہ: سیاحت نامہ
 مصر، کیریبین، امریکہ، انگلستان، اسپین، مشرقِ وسطیٰ، یونان، ایران، تاہیتی، اٹلی، افغانستان، افریقہ

شائع کردہ فضلی سنز کراچی، ۲۰۱۱ء
قیمت: ۲۹۵ روپے