کتابِ اُردو، آٹھویں جماعت کے لیے

اس درسی کتاب کا مقصد یہ ہے کہ اُردو زبان میں اعلیٰ اور جدید معیار کے مطابق ایسی تدریسی کتب فراہم کی جائیں جو قومی مقاصد، موجودہ نصاب، نئے زمانے کے تقاضوں اور طلبہ کی ضروریات اور دلچسپی سبھی پر حاوی ہوں۔ اس کی بنیاد اُردو کورس پر ہے جسے علامہ اقبال اور اُن کے شاگرد حکیم احمد شجاع نے ۱۹۲۴ء میں اسکول کے طلبہ کے لیے ترتیب دیا تھا اور جو قیامِ پاکستان کے ابتدائی برسوں تک اسکولوں میں بیحد مقبول رہا تھا۔ اب خرم علی شفیق نے اِسے اُنہی اصولوں کی روشنی میں نئے زمانے کی ضروریات کے مطابق دوبارہ ترتیب دیا ہے۔ 

علامہ اقبال اور حکیم احمد شجاع کے 'اُردو کورس' سے لیے ہوئے اسباق
معرفت [نظم]
یدھشٹر کا پہلا سبق
مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ
پیسے کا سفرنامہ
اندھی پھول بیچنے والی کا گیت [نظم]
ہوشیار سراغرساں
جوگی [نظم]
نئے اسباق
یا رحمت للعالمیں [نظم]
قومی شاعری
ظریفانہ [نظم]
گزرا ہوا زمانہ
علامہ اقبال مریخ پر
تانگے والا
موت جن کے قدموں میں سرنگوں
پریوں کی چراگاہ
قافلہ
غزل [نظم]
بھولا ہوا سبق
غریبوں کا بادشاہ
رُوحِ ارضی آدم کا استقبال کرتی ہے [نظم]
شائع کردہ ٹاپ لائن پبلشرز