سوانحِ اقبال کے سلسلے کی یہ دوسری کڑی ہے۔ یہ اُسی مقام سے شروع ہوتی ہے جہاں پچھلی کتاب ختم ہوئی تھی مگر اِس کی کہانی اپنی جگہ مکمل ہے۔ بالکل شروع میں ایک نئی بات متعارف ہوتی ہے جو بالآخر بڑے غیرمتوقع انجام تک پہنچتی ہے۔ ممکن ہے آپ کا خیال ہو کہ علامہ اقبال جیسی مشہور شخصیت کے بارے میں کوئی بات نئی اور غیرمتوقع نہیں ہو سکتی مگر حیاتِ اقبال کے تشکیلی کو یہاں جس طرح پیش کیا گیا ہے اُس میں ایک نیا اقبال آپ کے سامنے آئے گا۔
ابواب
نیا مندر
شمع کے سامنے
سمندر
تثلیث کا مدرسہ
پری جمالوں کا شہر
نامعلوم دنیا
صقلیہ
شیطان کی خدائی
جنت الفردوس
شائع کردہ اقبال اکادمی پاکستان، ۲۰۱۰
قیمت: ۵۰۰ روپے