اقبال: ابتدائی دور، ۱۹۰۴ء تک

کسی موضوع کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرنا عجیب سی بات ہے۔ مگر اس کے باوجود مجھے یہ کہنا ہے کہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں، اقبال کی ابتدائی زندگی کی وہ تمام باتیں جو کسی بھی صورت میں معلوم یا دستیاب ہیں، اِس کتاب میں شامل ہیں۔ اِس دائرے میں صرف اُن کی زندگی کے حالات ہی نہیں آتے بلکہ وہ خیالات جو اُنہوں نے دوسروں کی تحریروں سے اخذ کیے، خود اُن کی اپنی شاعری اور نثر کا مکمل جائزہ اور اُن کا تعارف اس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کتاب اُس عہد کی تصویر بھی ہے۔ 
ابواب
زمین و آسماں
ماں کی آغوش کی وسعت
خاندانِ مرتضیٰ کی بارگاہ
گجرات کا قیدخانہ
حکیموں کا بازار
مشرقی کالج
ہمالہ
سورج کے سامنے
امیر کا صنم خانہ
شائع کردہ اقبال اکادمی پاکستان، ۲۰۰۹
 قیمت: ۳۰۰ روپے

نوٹ: اس کتاب کا پہلا نقش 'دمادم رواں ہے یمِ زندگی' کے عنوان سے الحمرا پبلی کیشنز اسلام آباد سے ۲۰۰۳ میں شائع ہوا تھا۔ یہ اُس کا نظرِ ثانی اور اضافے کے ساتھ دوسرا اڈیشن ہے۔