کتابِ اُردو، ساتویں جماعت کے لیے

اس درسی کتاب کا مقصد یہ ہے کہ اُردو زبان میں اعلیٰ اور جدید معیار کے مطابق ایسی تدریسی کتب فراہم کی جائیں جو قومی مقاصد، موجودہ نصاب، نئے زمانے کے تقاضوں اور طلبہ کی ضروریات اور دلچسپی سبھی پر حاوی ہوں۔ اس کی بنیاد اُردو کورس پر ہے جسے علامہ اقبال اور اُن کے شاگرد حکیم احمد شجاع نے ۱۹۲۴ء میں اسکول کے طلبہ کے لیے ترتیب دیا تھا اور جو قیامِ پاکستان کے ابتدائی برسوں تک اسکولوں میں بیحد مقبول رہا تھا۔ اب خرم علی شفیق نے اِسے اُنہی اصولوں کی روشنی میں نئے زمانے کی ضروریات کے مطابق دوبارہ ترتیب دیا ہے۔ 

علامہ اقبال اور حکیم احمد شجاع کے 'اُردو کورس' سے لیے ہوئے اسباق
خدا کی نعمتیں [نظم]
وکیل اور اُس کا بیٹا
حجِ اکبر
اُلو
نئے اسباق
ہم مصطفوی ہیں [نظم]
چت رنجن داس
فاطمہ جناح
قرآنی دنیا
یہ وطن تمہارا ہے [نظم]
توبۃ النصوح
کوروشِ بزرگ
راشد منہاس کا خط
پرانی موٹر [نظم]
سپاہی کی بیٹی
پاکستان کا مطلب کیا؟ [نظم]
ایک قومی ادارہ
دُشمنوں کا شہر
داستانِ امیر حمزہ
شیر شاہ سُوری
قومی ترانہ [نظم]
شائع کردہ ٹاپ لائن پبلشرز