راشد منہاس

یہ راشد منہاس شہید کی پہلی مکمل سوانح حیات ہے۔ زندگی کی رنگینیوں میں اُنہوں نے کبھی اپنے نصبُ العین کو نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیا اور شخصیت کی نشوونما میں اعلیٰ ترین بلندیوں پر پہنچ گئے۔ تب وقت نے اُنہیں ایک ایسے امتحان میں ڈال دیا جس سے نکلنے کے صرف دو راستے تھے: ناکامی یا موت۔ جو فیصلہ انہوں نے کیا اُس نے انہیں شخصیت کے زُمرے سے نکال کر ایک ایسے معجزے کی حیثیت دے دی جو آج بھی زندہ ہے۔ 

ابواب
رشی، سبز راستہ، راشد مجید منہاس، گلِ نخستیں، کہستانوں کی فضا، اِک جذبۂ پیدائی، لالے کی حنابندی، سترہ دنوں کی کہانی، وہی منزلیں وہی راستے، رفتارِ حیات، خوابوں کی ناکام یلغار، پہاڑوں کی چٹانوں میں، فیصلہ، تقدیر کی آہٹ، تیزترک گامزن، زندگی یہ بھی ہے، احساس کے نخلستان، دوراہا، فطرت کو خرد کے رُوبرو کر، زندگی کی نئی ادائیں، منزل کا راستہ، عجیب احساس، زندگی کتنی حسیں ہے، اعتماد کے ساتھ، بزمِ جہاں، شاہین، نشانِ حیدر، تاریخ ایک علامت، تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نے
شائع کردہ الفتاح اکیڈمی، ۲۰۱۰
 قیمت: ۱۰۰ روپے